راحت فتح علی خان

راحت فتح علی خان نے سینئر اداکارہ کی بڑی فرمائش پوری کر دی

( ہم دوست نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوگار راحت فتح علی خان نے بھارت کی سینئر اداکارہ نیتو کپور کی فرمائش پوری کر دی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ نیتو کپور نے اپنی اسٹوری اپ ڈیٹ کی اور گلوکار راحت فتح علی خان کا ان کے پسندیدہ گیت ’میں جہاں رہوں‘ پر پرفارم کرنے پر بے حد شکریہ ادا کیا۔

بھارت کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ اور سینئر اداکارہ نیتو کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں موسیقار راحت فتح علی خان کے لیے لیجنڈ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے انکی تعریف کی۔

جبکہ موسیقار راحت فتح علی خان نے بھی پروگرام میں شرکت پر اداکارہ نیتو کپور کا شکریہ ادا کیا ہے اور ماضی میں نیتو کپور اور رشی کپور کے سنگیت کے موقعے پر استاد نصرت فتح علی خان کی پرفارمنس کو بھی یاد کیا ہے ۔

اداکارہ ودیا بالن کی سالگرہ پر مداحوں کے لیے خاص تحفہ

Leave a Reply