عاصم اظہر اور میرب علی

عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی کب ہوگی ؟

( ہم دوست نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میرب علی نے بتا دیا کہ عاصم اظہر کے ساتھ کب شادی کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں خوبرو اداکارہ میرب علی نے ایک سوال پر شادی سے متعلق سب کچھ بتا دیا۔

اداکارہ میرب نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مشکل سوال پوچھ لیا ہے ، میں کسی بھی چیز کو لے کر پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کرتی، جس قدر جلد فیملی کہے گی کیوں کہ ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑ دیتے ہیں، ہمیں بڑے جب کہیں گے، جس طرح کہیں گے ہم ویسے ہی کرلیں گے، ہمیں کچھ مسئلہ نہیں ہے چاہے شادی تاخیر سے ہو یا جلدی ہو‘۔

“موسم سرما کا سورج” میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کردیں

Leave a Reply