بے باک اداکارہ بھاسکر

بے باک اداکارہ بھاسکر عمر خالد کے حق میں بول پڑیں

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کی نڈر اور بے باک اداکارہ سوارا بھاسکر بھارتی سماجی کارکن عمر خالد کے حق میں بول اٹھیں ۔

سوارا بھاسکر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں عمر خالد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ نوجوان جیل میں صرف اور صرف اسی وجہ سے ہے کہ اس نوجوان نے اپنی ایک تقریر میں اتحاد ، محبت اور آئینی اقدار کی بات کی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمانت ختم ہوجانے کے بعد بھی عمر خالد دوبارہ جیل میں ہیں۔

اداکارہ سوارا کا کہنا ہے کہ عمر خالد جیل تو جا رہے ہیں لیکن پھر بھی مسکرا رہے ہیں اور ناانصافی کے باوجود بے حد مطمئن ہیں، ’وہ صبح کبھی تو آئے گی دوست۔

یاسر حسین کا نعمان اعجاز کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ

Leave a Reply