گولڈن بٹن

سلمان نے 10 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ ڈائمنڈ بٹن لے لیا

کراچی ( ہم دوست نیوز) شہر قائد سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار اور مشہور ٹک ٹاکر سلمان نعمان نے یوٹیوب پر 10 ملین سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ ڈائمنڈ بٹن حاصل کرلیا ہے ۔

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں یوٹیوب کی جانب سے ٹک ٹاکر سلمان نعمان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سلمان نعمان کو 10 ملین (ایک کروڑ) سے زائد سبسکرائبرز ہونے پر ڈائمنڈ بٹن سے نوازا گیا ہے ۔

سلمان نعمان معروف ٹک ٹاکر ہیں، سوشل میڈیا اسٹار کے ٹک ٹاک پر 2.8 ملین سے زائد فالوورز اور 66.8 ملین لائیکس ہیں۔

سلمان نعمان ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر مختلف موضوعات پر ویڈیوز بناتے رہتے ہیں، جن کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

بے باک اداکارہ بھاسکر عمر خالد کے حق میں بول پڑیں

Leave a Reply