جونی لیور

جونی لیور سے مشابہ فین نے نقل اتار کر سب کو بھی حیران کردیا

( ہم دوست نیوز) بھارت کے سینئر اداکار جونی لیور خود سے مشابہہ مداح نے کمال کی نقل اتار کر اداکار جونی لیور کو بھی حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار جونی لیور سے مشابہت رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار روہن لگاس نے ایک تقریب کے دوران حال ہی میں مزاحیہ اداکار جونی لیور سے ملاقات کی ہے ۔

بھارت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران روہن لگاس نے اداکار جونی لیور کے سامنے ہی ان کے جیسی اداکاری کر کے ان کو بھی حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا اسٹار روہن لگاس نے اداکار جونی لیور کے سامنے ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ جونی لیور سے ملاقات کے بعد زندگی کا خواب پورا ہو گیا۔

مذہب کی بنیاد پر شیزان کو بدنام کیا جارہا ہے، بہنیں

Leave a Reply