بہت ساری یادیں

بہت ساری یادیں، آنسو اور سبق دینے کے لیے 2022 کا شکریہ

( ہم دوست نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سجل علی نے نئے سال پر اپنا ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر سال 2022 کو الوداع کہنے کیلیے ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔

یہ ویڈیو اداکارہ سجل علی کی زندگی کے گزشتہ برس گزرنے والے اہم لمحات کی جھلکیوں پر مشتمل ہے۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت ساری یادیں، سبق ، دوست، آنسو ، ہنسی، خوشی، تعریفیں ، محبت اور بہت کچھ دینے کے لیے سال 2022ء کا بہت شکریہ!

سجل علی نے سال نو کے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ خوش آمدید سال 2023ء! آپ ہم سب کے لیے بہت مہربان اور آسان رہیئے گا!

اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب بھی کوئی چیز آپ کو پریشان کررہی ہے تو اس پریشانی سے نکلنے کا اختیار آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

سجل علی کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

Leave a Reply