محب مرزا اور صنم سعید

محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کی افواہیں ، یقین میں بدل گئیں

کراچی: ( ہم دوست نیوز) پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ صنم سعید کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرلی ہے ، تاہم ان کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا ۔

لیکن سالِ نو کے آغاز پر اداکارہ صنم سعید کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد اداکارہ کی محب مرزا کے ساتھ شادی کی تمام افواہیں یقین میں بدل گئیں ہیں۔

صنم سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سال 2022 ء کی جھلکیوں کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی ، جس میں ان کے ساتھ اداکار محب مرزا بھی دکھائی دے رہے ہیں جب کہ محب مرزا کے ساتھ کئی رومانوی تصاویر بھی ہیں۔

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ اور اداکار کو ان کے مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ کئی صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کو معلوم تھا کہ یہ دونوں اداکار خاموشی سے شادی کر چکے ہیں ۔

بہت ساری یادیں، آنسو اور سبق دینے کے لیے 2022 کا شکریہ

Leave a Reply