اداکار اجے دیوگن

اداکار اجے دیوگن نے ‘ سنگھم اگین ‘ بنانے کا اعلان کر دی

ا

ممبئی : ( ہم دوست نیوز ) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے سال نو کے موقع پر فلم سنگھم کا پارٹ 3 بنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکار اجے دیوگن نے بھارت کے معروف فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم سنگھم کے پارٹ 3 کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے ۔

اپنے جاری کردہ پیغام میں اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ سنگھم اگین روہت شیٹی اور میری ایک ساتھ 11 ویں بلاک بسٹر فلم ہو گی۔

یاد رہے کہ سنگھم کا پہلا پارٹ 2011 ء میں ریلیز کیا گیا تھا اور بعد ازاں سنگھم ریٹرنز 2014 ء میں ریلیز ہوئی تھی ۔

محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کی افواہیں ، یقین میں بدل گئیں

Leave a Reply