عمران اشرف

بیٹے کےلیے غلط مثال قائم نہیں کروں گا ، عمران اشرف

( ہم دوست نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے کسی قسم کی کوئی غلط مثال قائم نہیں کرنا چاہتے۔

اداکار عمران اشرف نے کرن اشفاق سے طلاق ہوجانے کے بعد اپنی اور اپنے بیٹے کی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

اداکار کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد وہ خود اور ان کا بیٹا بھی بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ، مداح ان کے لئے خصوصی دعا کریں، میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا کل کو بڑا ہوکر یہ سوچے کہ میرا باپ اس طرح کا تھا۔

عمران اشرف نے مزید کہا ہے کہ ہم زندگی کے ایک انتہائی مشکل مرحلے سےگزر ضرور رہے ہیں، لیکن طلاق کے بعد ہماری زندگی میں کوئی منفی بات نہیں ہوئی ہے ، کرن اور میں ہم دونوں مل کر روحام کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیٹے روحام کے حوالے سے کہا کہ زندگی کا سب سے بڑا مقصد میرے لیے بیٹے کی زندگی ہے، اس لئے میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے میرے بیٹے کو نقصان ہو اور جو کام میری اخلاقیات کے خلاف ہو۔

فلم ’پٹھان‘ کی ٹکٹوں کی جرمنی میں بھی ریکارڈ توڑ فروخت

Leave a Reply