سمترا سین

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ سمترا سین انتقال کر گئیں

کلکتہ: ( ہم دوست نیوز ) بھارتی لیجنڈری گلوکارہ سمترا سین انتقال کر گئیں ہیں ۔ گلوکارہ کی عمر 89 سال ہو چکی تھی ۔

لیجنڈری گلوکارہ کی بیٹی شراونی سین نے اپنے ایک جاری بیان میں والدہ کی موت کی تصدیق کر دی ہے ، بھارتی ٹیلی ویژن کے مطابق گلوکارہ سمترا سین طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

لیجنڈری گلوکارہ سمترا سین کو 21 دسمبر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم 3 روز بعد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا، گلوکارہ کا انتقال اپنی رہائش گاہ پر کلکتہ میں ہوا۔

گلوکارہ سمترا سین نے بنگالی زبان میں گائے ہوئے میگھ بولےچھے جابو جابو ، سکھی بھبونا کہارے بولے ، ، تومری جھرنے نرنجن ، اچھے دیکھو اچھے مرتیو سے شہرت پائی، گلوکارہ کو 2012ء میں ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے سنگیت مہاسمان ایوارڈ سے بھی نوازا تھا ۔

اداکار اجے دیوگن نے ‘ سنگھم اگین ‘ بنانے کا اعلان کر دی

Leave a Reply