منیشا کوئرالا

کارتیک آریان محنتی اور انکسار پسند ہیں ، منیشا کوئرالا

( ہم دوست نیوز) فلم اسٹار کارتیک آریان جلد ہی اپنی نئی ایکشن فلم ’شہزادہ‘ میں جلوہ گر ہوں گے، فلم شہزادہ فلم اسٹار اَلو ارجن کی ’ویکنتھاپرامولو‘ کی ری میک ہے۔

منیشا کوئرالا نے بھی فلم میں کارتیک آریان کے ساتھ اداکاری کی ہے، منیشا کا کہنا ہے کہ کارتیک آریان بہت محنتی ، ٹیلنٹڈ اور انکسار پسند انسان ہیں۔

منیشا کوئرالا نے کہا کہ کارتیک آریان کردار کو سمجھتے ہیں اور ہمیشہ کردار میں سے کچھ نیا نکال لیتے ہیں۔

سینئر اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کارتیک آریان نے اپنے کیریئر کے لیے جن فلموں کا انتخاب کیا ہے مجھے وہ بے حد پسند ہے، انڈسٹری میں ان کا مستقبل بہت زیادہ روشن ہے۔

خواتین پر مبنی فلمیں زیادہ بننی چاہئیں : منیشا کوئرالا

Leave a Reply