اداکارہ عرفی جاوید

سیاستدان چاہتے ہیں میں خودکشی کرلوں : عرفی جاوید

ممبئی: ( ہم دوست نیوز ) بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے لباس پر تنقید کرنے والوں کو خودکشی کرنے کی دھمکی دے ڈالی ۔

اداکارہ عرفی جاوید کو عوام میں نیم برہنہ لباس پہننے اور غیر روایتی فیشن کرنے پر اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن سیاست دانوں کو شرم دلانے کی کوشش کی ہے جو اداکارہ کے لباس کے انتخاب پر شکایت و تنقید کررہے ہیں۔

ایک بھارتی سیاست دان چترا واگھ نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر اپلوڈ کرنے پر اداکارہ عرفی جاوید کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

پولیس شکایت پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ مجھے علم ہے کہ سیاست دانوں کے حوالے سے کچھ بھی اپلوڈ کرنا خطرناک ہوتا ہے لیکن یہ سیاستدان چاہتے ہیں کہ میں خودکشی کرلوں، یا میں خود کو مار لوں یا پھر ان سیاست دانوں کے ہاتھوں میں ماری جاؤں ۔

عرفی جاوید شیزان خان کے حق میں بول پڑیں

Leave a Reply