سجاد علی

سجاد علی کی اپنے بیان سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید

( ہم دوست نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے سوشل میڈیا بیان کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ ’میں نے کب کہا ہے کہ بالی وڈ نے میرا گانا کاپی کیا ہے ؟ بلکہ میں نے تو یہ کہا تھا کہ یہ گانا سن کر مجھے اپنا پرانا گانا یاد آگیا ہے ‘۔

لوگوں کی جانب سے سجاد علی پر تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے مہدی حسن کی غزل کاپی کی ہے، اس حوالے سے گلوکار نے کہا ہے کہ ’یہ غزل مہدی حسن کی نہیں ہے بلکہ احمد فراز کی ہے اور ایک ہی غزل مختلف گلوکار اپنی دھنوں کے ساتھ گاتے ہیں’۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ‘پٹھان’ کا گانا ریلیز ہوا تو پاکستانی گلوکار سجاد علی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی

ویڈیو میں گلوکار سجاد علی نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک نئی فلم کا گانا سنا ہے اور ان کو اپنا 25 سال پرانا گایا ہوا گیت یاد آگیا ہے ۔ انہوں نے فلم کا نام نہیں لیا لیکن اپنا گانا گا کر یاد دلا دیا ۔

فلم ’پٹھان‘ کی ٹکٹوں کی جرمنی میں بھی ریکارڈ توڑ فروخت

Leave a Reply