سینئر اداکارہ حنا خواجہ

سینئر اداکارہ حنا خواجہ کے شوہر انتقال کرگئے

( ہم دوست نیوز) پاکستان کی ورسٹائل اور سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے ہیں ۔

اداکارہ حنا خواجہ کے شوہر روجر بیات داؤد کے انتقال کی خبر شوبز کی خبروں پر نظر رکھنے والے انسٹاگرام پیج انے دی ہے ، پیج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ روجر بیات داؤد کے انتقال کی تصدیق معروف پاکستانی ڈائریکٹر حسیب حسن نے بھی کی ہے ۔

اس حوالے سے اداکارہ حنا خواجہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال کسی قسم کی کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر کافی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے لیکن اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ حنا کو مینشن کرتے ہوئے متعدد صارفین نے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

علی گل پیر اور ڈاکٹر عظیمہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a Reply