شاہد کپور

شاہد کپور نے ’’ فرضی ‘‘ کی ویڈیو پبلش کر دی

ممبئی : ( ہم دوست نیوز ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف و نامور اداکار شاہد کپور نے اپنے نئے پراجیکٹ ’’ فرضی ‘‘ کی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنے ڈیبیو کے لیے تیار ہیں جب کہ شاہد کپور کی طرف سے پہلے پراجیکٹ ’’ فرضی ‘‘کی نئی ویڈیو پبلش کر دی گئی ہے، وڈیو سے ان کے اپنے کردار کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد کپور کا کہا کہنا ہے میں OTT پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے کے لیے میں بہت زیادہ نروس ہوں کیوں کہ ہم یہ فلموں میں جو کچھ کرتے ہیں اس سے بہت زیادہ مختلف ہے۔

اداکار شاہد کپور نے یہ بھی کہا کہ میں ہمیشہ سے کچھ ایسا کرنا چاہتا تھا جو مختلف اور چیلنجنگ ہو اور یہ کردار اور کہانی واقعی ویسے ہی ہیں جو میں کرنا چاہتا تھا۔

سینئر اداکارہ حنا خواجہ کے شوہر انتقال کرگئے

Leave a Reply