ٹرائل بائی فائر

حقیقت پر مبنی فلم ’ٹرائل بائی فائر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھے دیول نے حقیقت پر مبنی اپنی نئی فلم ’ٹرائل بائی فائر‘ کا ٹریلر انسٹاگرام پر اپلوڈ کر دیا ہے ۔

یہ فلم 13 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی، یہ فلم اپھار سنیما میں 1997ء کے دوران ہونے والی انتہائی خوف ناک آتشزدگی کے واقعہ پر بنائی گئی ہے ، جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

فلم میں اپھار سنیما کے ہلاک شدگان کے حوالے سے ان کے لواحقین کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

یہ فلم کتاب ” ٹرائل بائی فائر ” سے ماخوذ ہے، ابھے دیول نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ 13 جون 1997ء کو سینکڑوں خاندانوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے تبدیل ہو کر رہ گئی تھیں ۔

راولپنڈی ایکسپریس اور عمیر جسوال میں علیحدگی

Leave a Reply