شاہ رخ خان کا

شاہ رخ خان کا 13 سالہ ٹویٹر تجربہ کیسا رہا؟

( ہم دوست نیوز) سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ جُڑے ہوئے 13 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔

فلم اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ جُڑے ہوئے 13 سال مکمل ہو جانے پر تمام مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام ٹویٹ کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’اب احساس ہوا کہ مجھے ٹویٹرکو استعمال کرتے ہوئے 13 سال ہو چکے ہیں‘۔

سپر اسٹار نے یہ بھی لکھا ہے کہ’آپ سب اور اپنے مداحوں کے تمام کلبز کے ساتھ بے حد مزہ آیا ہے ، جو مجھ سے بے حد پیار کرتے ہیں‘۔

اُن ک مزید لکھنا ہے کہ’میرا ٹوئٹر پر ملا جلا تجربہ رہا نیک خواہشات، میمیز ، تجاویز، ایڈیٹِڈ ویڈیوز اور کچھ غیرمہذب رویوّں پر بھی مبنی ہے۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں اپنے مداحوں کی حقیقی زندگی کو شاندار بنانے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے ۔

گجرات میں فلم پٹھان کی پروموشن مہنگی پڑ گئی

Leave a Reply