کبریٰ خان

اپنے خلاف تضحیک آمیز مہم پر کبری خان عدالت پہنچ گئیں

کراچی: ( ہم دوست نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان سوشل میڈیا پر اپنے خلاف نازیبا الزامات اور تضحیک آمیز مہم چلانے پر عدالت پہنچ گئی ہیں ۔

اداکارہ کبریٰ خان انسٹاگرام پر سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست بھی شیئر کی ہے ، اداکارہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے ویلاگر عادل راجہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ وقت انکے اور ان کے خاندان والوں کے لیے اس قدر مشکل ہے کہ وہ اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی، اداکارہ کبریٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو سمجھ نہیں آرہا کہ کوئی ان کے ساتھ ایسا کس وجہ سے کر رہا ہے ، اداکارہ کبریٰ کا کہنا تھا کہ میرا نام یا نام کے شروع کے حروف کی غلط تشریح کی گئی ، لیکن اس کے باوجود بھی مجھے اب تک ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کبریٰ خان نے مزید لکھا ہے کہ میری تصویروں کو اس طرح انتہائی نامناسب طریقے کے ساتھ استعمال کیا جا رہا تھا اور پھر مجھے احساس ہوا کیوں کہ کسی شخص نے کبھی اس کو روکا نہیں اور چونکہ ہم خاموش رہنے کے عادی ہو چکے ہیں جب تک ایک کہانی مر نہیں جاتی اور اس کی جگہ دوسری کوئی کہانی شروع نہیں ہوجاتی تب تک ہم خاموش رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ ہماری خاموشی کا غلط فائدہ اُٹھا لیتے ہیں۔

کبریٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صرف اپنے لئے ہی نہیں بلکہ ہر اس خود مختار اور محنتی عورت کےلئے آواز اٹھا رہی ہیں جن کو محنت کرنے کے بعد بھی روزانہ کسی نہ کسی طرح ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور انکی توہین کی جاتی ہے۔

شاہ رخ خان کا 13 سالہ ٹویٹر تجربہ کیسا رہا؟

Leave a Reply