آریان خان

سعدیہ خان و آریان خان کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

( ہم دوست نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ سعدیہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر آریان خان کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ یہ تصویر دبئی میں نیو ایئر نائٹ پر بنائی گئی ہے۔

اداکارہ سعدیہ خان کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر شیئرکی گئی تصویر سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، صارفین کی جانب سے بھی اس تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہاں تک کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کے فین پیجز کی جانب سے بھی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ سعدیہ خان نے ممبئی کروز شِپ کیس میں اداکار آریان خان کی گرفتاری کے خلاف اور اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔

شاہ رخ خان کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟

Leave a Reply