اداکارہ صحیفہ جبار

صحیفہ جبار نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی وجہ بتا دی

( ہم دوست نیوز) اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے روایتی کردار ادا کرنے سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی لیے وہ ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب ہیں ۔

اداکارہ صحیفہ جبار نے حال ہی میں ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا ہے ۔ انٹرویو میں اداکارہ سے ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق پوچھا گیا ، جس پر اداکارہ صحیفہ کا کہنا تھا کہ ان کو ڈراموں میں روایتی قسم کے مصیبت میں گھری ہوئی لڑکی یا ماں کے کردار کی پیش کش کی جا رہی تھی ۔ جب کہ وہ ایک جیسے کردار اور اسکرپٹ سے تنگ آچکی تھیں اس لیے انہوں نے مزید کام کرناچھوڑ دیا ، وہ ڈھائی سال سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں ۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں ڈراموں میں تب تک نظر نہیں آئیں گی جب تک ان کو کوئی اچھا سا اسکرپٹ نہیں مل جاتا ۔

اداکارہ صحیفہ جبار نے اب تک تیری میری کہانی ، بھول اور بیٹی جیسے سماجی مسائل پر بننے والے ڈرامے کیے ہیں ۔ جن میں عورت کو زندگی میں بہت سارے مسائل سے گزرنا پڑتا ہے ۔

کرن جوہر زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں پر برس پڑے

Leave a Reply