کبریٰ خان

عدالت کا کبریٰ خان کے خلاف تضحیک آمیز مواد بلاک کرنے کا حکم

کراچی: ( ہم دوست نیوز) عدالت نے اداکارہ کبریٰ خان کی درخواست پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تضحیک آمیز تصاویر، بیانات ، ویڈیوز کے حوالے سے ویلاگر عادل فاروق راجہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیا ہے ، اور پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرکے جواب جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ کبریٰ خان کی جانب سے انکے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور ویلاگر عادل فاروق کے خلاف جمع کروائی گئی درخواست پر آج سماعت ہوئی۔

اداکارہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عادل فاروق راجہ نے مجھ سمیت 4 مزید اداکاراؤں کے خلاف پروپیگنڈا کیا ہے ۔ بے بنیاد پروپیگنڈے سے ہماری شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ ہم نے فلم اور ٹیلیویژن انڈسٹری میں محنت کر کے نام کمایا ہے۔
عدالت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے ، عدالت نے اداکارہ کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر سماعت کی استدعا بھی منظور کرلی ہے ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے قور پی ٹی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا ہے جب کہ سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

صحیفہ جبار نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی وجہ بتا دی

Leave a Reply