سلمان خان کے ساتھ

سلمان خان کے ساتھ گزرے 8 سال انتہائی بدترین تھے: سومی علی

ممبئی: ( ہم دوست نیوز ) اداکارہ سومی علی نے فلم اسٹار سلمان خان کے ساتھ گزارے ہوئے 8 سال بدترین قرار دے دیئے ۔

بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی سابق اداکارہ اور سوشل ورکر سومی علی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم اسٹار سلمان خان مجھے مارتے پیٹتے تھے، ان کے ساتھ گزارے ہوئے 8 سال میری زندگی کے بدترین سال تھے ۔

سومی علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم اسٹار سلمان خان نے کافی عرصہ مجھے دنیا کے سامنے اپنی گرل فرینڈ تسلیم نہیں کیا تھا ، سلمان خان کے ساتھ میرا کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب وہ مجھے بے وقوف ،جاہل اور بے کار نہ کہتے ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان ان کو بدصورت ہونے کا طعنہ بھی دیتے تھے اور میرے ساتھ تعلق ہوتے ہوئے بھی وہ دوسری خواتین کےساتھ کھلے عام افئیرچلا یا کرتے تھے، اپنے دوستوں کے سامنے میری بہت بے عزتی کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ مرد تو افئیر چلا سکتے ہیں عورتیں ہرگز نہیں ۔

شاہ رخ اور اکشے کی 25 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a Reply