فلم ’پٹھان‘ میں اہم تبدیلیاں

فلم ’پٹھان‘ میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار نئی فلم ’پٹھان‘ پر اٹھائے جانے والے اعتراضات دور ہونے کے بعد سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے اس فلم کو بھارت میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کی جانب سے جاری کئے گئے سرٹیفیکیٹ کے مطابق فلم ’پٹھان‘ سے کچھ ’قابلِ اعتراضات ڈائیلاگ ‘ کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور پٹھان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ سے دیپیکا کے کچھ ’کلوز اَپ شاٹس‘ ہٹا دیئے گئے ہیں ۔

سینسر بورڈ کے سرٹیفیکیٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دیپیکا کا زعفرانی لباس جس کی وجہ سے ’پٹھان‘ کے خلاف بھارت میں شدید احتجاج برپا ہو رہے تھے، ہٹایا گیا ہے یا پھر نہیں۔

فلم ’پٹھان‘ سے جن لفظوں کو نکالنے یا تبدیل کرنے کا کہا گیا تھا ان میں لفظ ’را‘ کی جگہ اب لفظ ’ہمارے‘ اور لفظ’لنگڑے لولے‘ کی بجائے ’ٹوٹے پھوٹے‘ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ لفظ ’پی ایم او‘ کو بھی ہٹایا گیا ہے۔

پٹھان میں تیرہ جگہوں پر استعمال ہونے والے لفظ ’پی ایم‘ کی جگہ اب لفظ صدر اور ’وزیرِ اعظم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ لفظ ’مسز بھارت ماتا‘ کی جگہ ’ہماری بھارت ماتا کا لفظ اوع‘، لفظ ’اشوک چکرا‘ کی جگہ ’ویر پوراسکر کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ، لفظ ’کے جی بی‘ کو ’ایس بی یو‘ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ایک ڈائیلاگ میں لفظ’اسکاچ‘ کی جگہ اس ’مشروب‘ استعمال کیا گیا ہے جب کہ فلم پٹھان میں دیے جانے والے روس کے حوالے کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

میرا اور ریشم نے شاہ رخ خان کا کون سا گانا گنگنا دیا ؟

Leave a Reply