مہوش حیات نے

مہوش حیات نے پرائیویٹ باڈی گارڈز رکھ لیے

( ہم دوست نیوز) پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ باڈی گارڈز رکھے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے مبینہ طور پر سیاسی نیوز اور خود پر ہونے والی تنقید کے بعد پرائیویٹ باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نقل و حرکت اور باقی سرگرمیاں بھی محدود کر لی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اب وہ اپنے پرائیویٹ گارڈز کے ساتھ ہی باہر جایا کریں گی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر مختلف نامور اداکاراؤں پر الزام لگانے والے شخص پر اداکارہ مہوش حیات نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ ’سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے کچھ لوگ انسانیت کے سب سے نچلے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی اس دو منٹ کی شہرت سے خوب لطف اُٹھا لیا ہو گا‘۔

فلم ’پٹھان‘ میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں

Leave a Reply