عالیہ اور رنبیر

عالیہ اور رنبیر نے بیٹی کی فوٹو لینے سے منع کر دیا

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی کی پہلی جھلک دیکھنے کے خواہش مند مداح اب دلبرداشتہ ہوگئے ہیں ۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور اس بارے میں بے حد محتاط ہیں کہ انکی بیٹی راہا کی کوئی تصویر میڈیا پر نہیں جائے۔

رنبیر اور عالیہ کے ہاں پہلی بیٹی راہا کی پیدائش گزشتہ برس 6 نومبر کو ہوئی تھی۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نیتو کپور کے ہمراہ تھے ، انہوں نے فوٹو گرافرز سے ملاقات کی لیکن فوٹو گرافرز سے درخواست کی تھی کہ راہا کی تصاویر نہیں لی جائیں۔

عالیہ اور رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ جب تک ان کی بیٹی راہا 2 سال کی نہیں ہو جاتی تب تک راہا کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کی جائیں گی ۔

عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم کے سوشل میڈیا پر چرچے

Leave a Reply