تنیشاشرما

تنیشا شرما کی جگہ اونیت کور کو شامل کئے جانے کی افواہیں دم توڑ گئی

ممبئی: ( ہم دوست نیوز) ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ اور داستانِ کابل کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی اداکارہ تیونشا شرما کی جگہ اداکارہ اونیت کور کو شامل کئے جانے کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 24 دسمبر 2022ء کو داستانِ کابل کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی اداکارہ تنیشا شرما کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں لیکن اداکارہ تنیشا کی جگہ اداکارہ اونیت کور کو شامل کیے جانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

ٹیلی ویژن ڈراموں کی بہترین اداکارہ اونیت کور کی والدہ سونیا نندرا نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی اور تصدیق کر دی ہے کہ ان کی بیٹی اونیت کور علی بابا: داستانِ کابل میں تونیشا شرما کی جگہ نہیں لے گی۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ تنیشا شرما کی جگہ اونیت کور اب داستانِ کابل میں مریم کا کردار نبھائیں گی۔

عالیہ اور رنبیر نے بیٹی کی فوٹو لینے سے منع کر دیا

Leave a Reply