اداکار عنایت خان

اداکار عنایت خان سے سامان چھیننے والے ملزمان 9 دن بعد مل گئے

( ہم دوست نیوز) پاکستان کے نامور اداکار عنایت خان نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ان کو چوتھی مرتبہ لوٹا گیا ہے اور اداکار سے پیسے اور موبائل بھی چھین لیا گیا ہے ، جس کے بعد اداکار نے سندھ پولیس سے درخواست کی تھی کہ اسٹریٹ کرائمز پر قابو پایا جائے ۔

اب اداکار عنایت خان کی جانب سے ان کے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں اداکار عنایت خان نے بتایا ہے کہ ان سے سامان چھیننے والے اسٹریٹ کرمنلز پکڑ لیئے گئے ہیں۔

اداکار عنایت خان نے سندھ پولیس، ایس ایچ او محمود آباد اور کراچی پولیس کا ملزمان کو پکڑنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس کے عملے نے ان سے سامان چوری کرنے والے ملزمان کو محض 9 دن میں گرفتار کر لیا ہے ۔

اداکار عنایت خان نے اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی محنت کو بھی سراہا ہے اور سوشل میڈیا سمیت نیوز ویب سائٹس کو بھی انکی نیوز کو شائع کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

اداکار عنایت خان گن پوائنٹ پر لٹ گئے

Leave a Reply