مہرین شاہ

مہرین شاہ کو ہراساں کرنے والے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کون ہیں ؟

لاہور: ( ہم دوست نیوز ) پاکستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مہرین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انڈین پروڈیوسر نے ان کو ہراساں کیا ۔

اداکارہ مہرین نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یہ کہا ہے کہ پاکستان کے ڈائریکٹر احسان زیدی کے توسط سے وہ آذربائیجان کے شہر باکو میں فلم کی شوٹنگ کے لیے آئی ہوئی ہیں اور یہاں فلم کے پروڈیوسر راج گپتا نے اداکارہ کے ساتھ کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کی کوشش کی۔

اداکارہ مہرین شاہ نے کہا کہ انڈین پروڈیوسر کی نازیبا حرکات پر پاکستان کے ڈائریکٹر احسان زیدی مکمل خاموش تھے اور انہوں نے انڈین ڈائریکٹر کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے دوٹوک انکار پر میرے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا، جب میں بیمار ہوئی تو کوئی مجھے اسپتال لے کر نہیں گیا اور آخری دن شوٹنگ کے دوران مجھے کھانا تک نہیں دیا گیا۔

اداکارہ مہرین کا مزید کہنا تھا کہ رات کے وقت ہمارے ہوٹل میں طوائفوں کو لایا جاتا تھا اور اس سب میں انڈین پروڈیوسر ملوث تھے۔

اداکار عنایت خان سے سامان چھیننے والے ملزمان 9 دن بعد مل گئے

Leave a Reply