ڈکی بھائی

ڈکی بھائی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

( ہم دوست نیوز) پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر ڈکی بھائی یعنی سعد الرحمٰن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ڈکی بھائی نے اپنی اور اپنی اہلیہ عروج جتوئی کی مایوں کی رسم کی خوب صورت تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں اس جوڑے کو پیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر رسم مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہی ڈکی بھائی کے مداحواں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں سعد الرحمن نے عروج جتوئی سے منگنی اور نکاح انتہائی خاموشی کے ساتھ قریبی عزیز اور رشتہ داروں کی موجودگی میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو زندگی کا پہلا پیار بھی قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ یوٹیوبر سعد الرحمن کی اہلیہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہرگز نہیں ہے۔

ننھے یوٹیوبر کو 100 سبسکرائبر مکمل ہونے پر پلے بٹن مل گیا

Leave a Reply