کیفی خلیل

کراچی ایٹ فیسٹول میں بدنظمی، کے باعث کیفی خلیل کا کنسرٹ رکوا دیا گیا

( ہم دوست نیوز) کراچی ایٹ فیسٹول میں بد نظمی سے متعلق گلوکار کیفی خلیل نے بھی اظہار خیال کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ فیسٹول میں بدانتظامی کے حوالے سے مایوسی ہوئی ہے ۔

کراچی ایٹ فیسٹول بد نظمی اور بدانتظامی کا شکار ہو گیا ، یہ خبریں بھی چلا دی گئی ہیں کہ اس فیسٹول میں پرفارمنس کے دوران کیفی خلیل بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے معروف گلوکار کیفی خلیل اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ کراچی ایٹ فیسٹول میں ان کے زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ کیفی خلیل نے یہ بھی لکھا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ لوگوں نے مجھ سے میری خیریت بارے دریافت کیا ہے ، میں بالکل خیریت سے ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ پریشان ہوا ہوں ، مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے کہ کراچی ایٹ فیسٹول میں کس قدر بد انتظامی ہوئی ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ خواتین اپنی فمیلز کے ساتھ انجوائے کرنے آئیں لیکن ان کو غیر متعلقہ لوگوں نے ہراساں کیا ہے ، ایونٹ کو بھی پرفارمنس کے دوران ختم کرنا پڑا ، اور میں اپنی پرفارمنس کو مزید جاری نہیں رکھ سکا کیوں کہ جو ہو رہا تھا وہ ناقابل بیان تھا ۔ میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس طرح کے ایوانٹس کو سجانے سے پہلے لوگوں کی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھا کریں ۔

ڈکی بھائی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

Leave a Reply