ہریتھک روشن

ہریتھک روشن کی دوسری شادی کی تیاریاں زور و شور سے شروع

( ہم دوست نیوز) بالی وڈ کے سپر ہیرو ہریتھک روشن جلد ہی صبا آزاد سے شادی کرنے والے ہیں، اداکار کی دوسری شادی کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ سال سے دوستی کے تعلقات میں رہنے کے بعد بلآخر اب فلم اسٹار ہریتھک روشن اور صبا آزاد نے شادی کی تیاریاں شروع کر لی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن کے گھر والے بھی صبا آزاد کو قبول کر چکے ہیں اور اب ان دونوں کی شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن کے گھر والوں نے بھی صبا کو ان کے لیے بہترین میچ قرار دیا ہے، اسکے علاوہ اداکار ہریتک روشن کے بچے بھی اس رشتے پر بے حد خوش ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سب سے فٹ اداکار ہریتھک روشن آج اپنی 49 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔

” مکھو اور دارو ” کا جادو بھارت میں بھی چل گیا

Leave a Reply