اداکارہ مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم

کراچی: ( ہم دوست نیوز) عدالت نے اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود ہر قسم کا مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا مہم کے خلاف پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت میں عدالت نے اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود ہر قسم کا مواد ہٹانے کاحکم دے دیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 2 ہفتے کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے پاکستان کی خوبرو فلم سٹار مہوش حیات نے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، اداکارہ مہوش حیات نے اپنے وکیل خواجہ نوید کے ذریعے سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں اداکارہ مہوش حیات نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد اور غلط مواد پھیلایا جا رہا ہے، اس مواد کی وجہ سے میری عزت ساکھ اور شہرت کو کافی نقصان پہنچا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ وہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مواد ہٹانے کی ہدایت کریں

Leave a Reply