سونیاحسین

بال کٹوانے پر ایک لاکھ روپے ملے تھے : سونیا حسین

( ہم دوست نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پہلے کمرشل کے لیے انہوں نے اپنے لمبے گھنے بالوں کا شولڈر کٹ ہیئر اسٹائل کروایا تھا کیوں کہ ایسا کرنے سے پیسے زیادہ ملے تھے۔

خوبرو اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی مہمان بنیں تھیں، دوران انٹرویو انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے بال کٹوانے پر بات کی۔

اداکارہ سونیا حسین نے انٹرویو کے دوران اپنے پہلے کمرشل سے ملنے والی تنخواہ کے بارے میں بتایا کہ مجھے پہلے ہی کمرشل کے 1 لاکھ روپے ملے تھے جس کو سن کر میں بے ہوش سی ہوگئی ۔

سونیا حسین کا کہنا ہے کہ دوران شوٹنگ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ کے بال بہت زیادہ لمبے ہیں ان کو شولڈر تک کاٹنا پڑے گا، میں نے کہا کہ پیسے مل رہے ہیں تو کاٹ دیں ، جس کے بعد سونیا حسین کے بال شولڈر تک کاٹ دیے گئے ، اداکارہ سونیا نے مزید بتایا کہ لمبے بالوں کے بعد چھوٹے شولڈر کٹ ہیئر اسٹائل میری فیملی کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں تھا ۔

اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم

Leave a Reply