شہروز اور سائرہ

شہروز اور سائرہ کی رومانوی فلم کا ٹریلر جاری

( ہم دوست نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق معروف ترین جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی طلاق کے بعد پہلی رومانوی فلم ’بے بی لیشیس‘ کا ٹریلر جاری ہو گیا ہے ۔

اس فلم میں سائرہ یوسف صبیحہ کا اور شہروز سبزواری عمر کا کردار ادا کر رہے ہیں، ہدایت کار عیسیٰ خان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک سچی لو اسٹوری پر مبنی ہے۔

فلم کے ٹریلر سے صاف معلوم ہو رہا ہے کہ فلم میں بیک وقت ایکشن ، رومانس ، ٹریجڈی ، بریک اپ ، کامیڈی سمیت مختلف رنگ نظر آئیں گے۔

فلم کے مرکزی اداکار سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے علاوہ سلمان شیخ ، عامر قریشی ، آدی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

یہ فلم 10 فروری کو ویلینٹائن کے موقع پر ریلیز ہو گی ۔

احمد علی اکبر اورسائرہ یوسف کا فوٹو شوٹ وائرل

Leave a Reply