شاہ رخ خان امیر ترین

شاہ رخ خان امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی پچھلے 4 سالوں سے کوئی بھی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی لیکن اس سب کے باوجود وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ناصرف بھارت میں ہلکہ دنیا بھر میں بہت بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں اور اداکار کا شمار چند امیر ترین بھارتی اداکاروں میں ہوتا ہے کیوں کہ شاہ رخ خان فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ مختلف برانڈ انڈورسمینٹس سمیت کئی طریقوں سے پیسے کماتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار کنگ شاہ رخ خان کی سالانہ آمدنی تقریباً 38 ملین ڈالرز یعنی 313 کروڑ بھارتی روپیہ ہے۔

شاہ رخ خان کی گزشتہ 4 سالوں میں کوئی بھی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی مگر اس کے باوجود وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بنی بھارتی فلم پر دلچسپ میمز کا انبار

Leave a Reply