ایلوس پریسلے

روک اینڈ رول میوزک کے بانی ایلوس پریسلے کی بیٹی چل بسیں

(ہم دوست نیوز) مشہور امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بانی گلوکار ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق لیزا میری پریسلے امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی اکلوتی بیٹی تھیں ، لیزا پریسلے کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے گھر میں لیزا کو بے ہوشی کی حالت میں ملنے کے بعد اسپتال منتقل کر دا گیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گلوکارہ نے بدھ کے روز گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی جب کہ اتوار کے روز انہوں نے اپنے آنجہانی والد ایلوس پریسلے کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

سیلینا گومز کی انسٹاگرام پر واپسی ، سیلفیاں وائرل

Leave a Reply