صنم سعید

بھارت والوں کو پاکستانیوں کے بارے میں کچھ بھی پتا نہیں ،صنم سعید

کراچی: ( ہم دوست نیوز) پاکستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ بھارت والوں کو عام پاکستانیوں کے بارے میں کچھ بھی پتا نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ادکارہ صنم سعید نے کہا کہ پاکستان میں کئی نسلیں بالی وڈ کی فلمیں دیکھتی آئی ہیں ، پاکستانی بھارت کے کھانوں ، رہن سہن ، لباس اور ثقافت کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

اداکارہ صنم سعید کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس بھارت والوں کو پاکستانیوں کے بارے میں کچھ بھی پتا نہیں ہے۔ پاکستانی خواتین کے ملبوسات سے لے کرکھانوں تک کو عام بھارتی تھوڑا سا بھی نہیں جانتا۔ پاکستانیوں کو مدھو بالا سے لے کر کرینہ کپور و اداکارہ دپیکا پڈوکون تک کی تمام اداکاراؤں سے متعلق ہر چیز اور بات کا علم ہے لیکن بھارتیوں کو پاکستان اور اس کے حوالے سے کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔

اداکارہ صنم سعید کے مطابق کچھ سال پہلے ایک بھارتی چینل کھلا تھا تو بھارتی ناظرین نے اس پر پاکستان کے ڈرامے دیکھنے شروع کیے تھے ۔ ان ڈراموں میں دکھائے جانے والی ہرچیز بھارتیوں کے لیے بہت حیران کن تھی لیکن بعد میں اس چینل کو بھی بند کردیا گیا تھا ۔

محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کی افواہیں ، یقین میں بدل گئیں

Leave a Reply