گلوکار عاصم اظہر

گلوکار عاصم اظہر کا ” درد ” ریلیز ہو گیا

لاہور : ( ہم دوست نیوز ) پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا ’’ درد ‘‘ ریلیز ہو گیا ہے ، گانے کی ویڈیو پر پاکستان کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے فیچر کیا ہے۔

نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیے گانے ’’ درد ‘‘ کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے جب کہ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو نئے گانے کے ریلیز ہونے کی اطلاع دی ہے ۔

گانے کی موسیقی کو خود عاصم اظہر نے تشکیل دیا ہے جب کہ گانے کے بول کونال ورما نے لکھے ہیں ، گانے میں درد ، محبت اور بریک اپ کا ذکر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کا گانا حبیبی گذشتہ سال کا مقبول ترین گانا رہا ہے ، یہ گانا کافی عرصے تک یوٹیوب میوزک پر ٹرینڈ بھی کرتا رہا ہے ۔

عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی کب ہوگی ؟

Leave a Reply