اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول

اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ سامنےآگئی

( ہم دوست نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول اور بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اتھیا شیٹھی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول اور ادکارہ اتھیا شیٹی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری 2023ء سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شادی 3 دن کی تقریبات پر مشتمل ہوگی ، 23 جنوری کو یہ دونوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شادی سنیل شیٹھی کے خاندانی گھر میں قریبی دوست اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ہوگی ۔

شادی کی تیاریاں ابھی سے زور و شور سے جاری ہیں اور شادی پر آنے والے مہمانوں کی فہرست بھی تیار ہے۔

شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں میں اکشے کمار، سلمان خان، جیکی شروف، ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے نام بھی شامل ہیں۔

کے ایل راہول نے کونسا اعزاز اپنے نام کر لیا۔۔۔؟

Leave a Reply