صبا قمر اور عمران عباس

صبا قمر اور عمران عباس پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ

( ہم دوست نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ صباقمر اور اداکار عمران عباس پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھے جا سکیں گے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر نے نوجوان اداکار عمران عباس کے ساتھ ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے ۔

اس ویڈیو میں دونوں فن کار لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کا گانا ’مجھے تم نظر سے ، گرا تو رہے ہو ” پر لپ سنک کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

یہ ویڈیو دونوں فنکاروں کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’تمہارے حسن کے نام‘ کے سیٹ سے لی گئی ہے، جس میں ان دونوں اداکاروں نے پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پبلش کی ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی اور منظر نامہ عمیر احمد نے لکھا ہے جب کہ یہ ڈرامہ صبا قیوم کی تحریر ہے، ڈرامہ سیریل کی ہدایت کاری صاقب خان کر رہے ہیں۔

صبا قمر کے گھر صف ماتم؛ اچانک انتقال کی خبر نے سب کو افسردہ کر دیا

Leave a Reply