اداکار گوہر ممتاز

اداکار گوہر ممتاز ٹی وی اسکرین پر واپس آ گئے

( ہم دوست نیوز) جل بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار اور معروف اداکار گوہر ممتاز ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’داغ دل‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آ گئے ہیں۔

جلد آنے والی ڈرامہ سیریل داغ دل میں گوہر ایک صحافی اور اینکر پرسن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو معاشرے کی برائیوں کو بے نقاب کرتا ہو نظر آئے گا ۔

اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسے اینکر پرسن اور صحافی کے گرد گھوم رہی ہے ، جو مختلف فیکٹریوں پر چھاپے مارتا اور جاگیرداروں کے کالے دھندے دنیا کے سامنے لاتا ہوا نظر آتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے بھی پردہ اٹھاتا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ان کا یہ کردار صحافی اقرار الحسن سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہے۔

اس ڈرامہ سیریل سے اداکار گوہر ممتاز کی 4 سال کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل وہ ڈرامہ سیریل ’میرے ہم دم‘ میں نظر آئے تھے۔

گوہر ممتاز کے مداح جلد ہی ان کو کبریٰ خان کے ساتھ فلم میں بھی دیکھ سکیں گے۔

صبا قمر اور عمران عباس پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ

Leave a Reply