برج خلیفہ پر پٹھان

برج خلیفہ پر فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ پر جاری کر دیا گیا۔

فلم اسٹار شاہ رخ خان اپنی فلم’پٹھان‘ کہ پروموشن کے لیے یو اے ای گئے تو فلم کے ٹریلر کی برج خلیفہ پر نمائش بھی کی گئی۔

اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے دبئی میں ہونے والے اس پروموشنل ایونٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس پر شیئر کی گئی ہیں۔

ان ویڈیوز میں برج خلیفہ پر منعقد کیے جانے والے فلم کے اس پروموشنل ایونٹ میں کنگ شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔

سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ اور جیکٹ میں ملبوس اداکار شاہ رخ خان نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر اپنی فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ایونٹ میں موجود شرکاء کے لیے اپنا مشہور فلمی پوز بھی بنایا اور فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس بھی کر کے دیکھایا۔

ممبئی کا ٹریفک انتہائی اذیت ناک ہے: سونم کپور

Leave a Reply