عمران ہاشمی اور اکشے کمار

عمران ہاشمی اور اکشے کمار کی ’’ سیلفی ‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا

ممبئی : ( ہم دوست نیوز ) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور اکشے کمار کی نئی فلم ’’ سیلفی ‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اداکار اکشے کمار نے نئی فلم سیلفی کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ مداح ایک اسٹار بناتے ہیں تو 1 ستارے کو توڑ بھی سکتے ہیں ‘‘ ۔

اداکار اکشے کمار نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’’ جانئے کیا ہوتا ہے جب کوئی پرستار اپنے ستارے کے خلاف ہو جاتا ہے، دیکھئے سیلفی 24 فروری 2023ء کو سنیما گھروں میں ‘‘ ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنسنی سے بھرپور ڈرامہ فلم ’’ سیلفی ‘‘ کو راج مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ اسے پروڈیوس کرن جوہر نے کیا ہے اور اس فلم میں عمران ہاشمی اور اکشے کمار تکرار کرتے دکھائی دیں گے۔

موت کے کنویں کو دیکھ کر اکشے کمار کی خواہش

Leave a Reply