ادکارہ عائزہ اعوان

ادکارہ عائزہ اعوان کا شوبز میں آنے والی لڑکیوں کے لیے اہم مشورہ

لاہور : ( ہم دوست نیوز ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی معاشی طور پر خود مختار ہونے کا جنون سوار تھا اور میں نے اپنےکیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کرنا چاہا لیکن وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے میں ایسا نہیں کر سکی۔

خوبرو اداکارہ عائزہ اعوان نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب میری عمر 18 سال تھی تب میرا وزن 65 کلو گرام تھا اور اس وقت مجھے ماڈلنگ کے دوران کی جانے والی ادائیں بالکل نہیں آتی تھیں، جس کی وجہ سے میں ماڈلنگ نہیں کر سکی ۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے پہلے سے سوچا تھا کہ معاون کردار نہیں کروں گی، جس کی وجہ سے کچھ عرصہ سکرین سے دور بھی رہی۔

عائزہ اعوان نے مزید کہا کہ میری شادی کے لیے بہت سے رشتے آچکے ہیں اور میں شادی کو انتہائی اہم بھی سمجھتی ہوں، جب بھی خدا کو منظور ہوا میری شادی ہو جائے گی۔

اداکارہ عائزہ نے شوبز میں آنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انڈسٹری کا حصہ بننے سے پہلے پنے ٹارگٹ اور سوچ کو بہترین رکھیں، ان کو معلوم ہونا چاہئیے کہ ان کو آگے کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے ؟

عمران ہاشمی اور اکشے کمار کی ’’ سیلفی ‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا

Leave a Reply