مس یونیورس

فلپائنی نژاد امریکی حسینہ نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا

نیو یارک: ( ہم دوست نیوز ) امریکہ کی آر بونی گیبریل نے کائنات کی سب سے خوبصورت حسینہ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

امریکہ کے شہر نیو اورلینز میں 71 ویں مس یونیورس مقابلے کا انعقاد کیا گیا ، جس میں دنیا بھر سے 84 حسین خواتین نے شرکت کی ، انتہائی سخت مقابلے کے بعد آر بونی گیبریل نے مس یونیورس کا اعزاز حاصل کر لیا ، وہ مس امریکا ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ پہلی بار شادی شدہ اور ماں بننے والی خواتین بھی مس یونیورس مقابلے میں شرکت کر سکیں اور زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال مقرر کی گئی ۔

مس یونیورس کا اعزاز پانے والی 28 سالہ آر بونی گیبریل پہلی فلپائنی نژاد امریکہ کی خاتون ہیں ، مقابلے میں وینزویلا کی ایمنڈا ڈیوڈمل کا دوسرا اعزاز جب کہ ڈومینکن ری بپلک کی اینڈرینا مارٹینز کا تیسرا نمبر ہے ۔

ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Leave a Reply