راجو سریواستو

راجو سریواستو کی صاحبزادی نے اپنے والد کی موت کی وجہ بتا دی

ممبئی: ( ہم دوست نیوز) مشہور آنجہانی بھارتی کامیڈین اور اداکار راجو سریواستو کی بیٹی انترا نے اپنے والد کی موت کی وجہ بتا دی ہے ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ راجو سریواستو کی بیٹی انترا نے کہا ہے کہ میرے والد اپنی فٹنس کا بے حد خیال رکھتے تھے اور یہ بھی کوشش کرتے تھے کہ روزانہ جِم ضرور جایا کریں ، اور اگر وہ کسی کام کی وجہ سے روز جِم نہیں جا سکیں تو ہر دوسرے دن ضرور جایا کرتے تھے۔

انترا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے والد کی موت خراب طبعیت کے باعث ہوئی ہے ، اس میں جِم اور جِم والوں کا کوئی قصور نہیں ہے ، ان کی موت کے لیے جم پر الزام نہیں لگانا چاہیئے۔
اداکار راجو سریواستو کی بیٹی کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک اتفاق تھا کہ ان کی طبعیت اسی وقت خراب ہوئی تھی جب وہ جِم میں ورزش کر رہے تھے۔

بالی وڈ فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں مگر کبھی آفر نہیں ہوئی، جیرڈ بٹلر

Leave a Reply