ہماقریشی

ہُما قریشی ، انوراگ کشپ کےخلاف مقدمہ دائر کرنے کے لیے تیار

ممبئی: ( ہم دوست نیوز) بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ہُما قریشی نے ہدایت کار انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

مشہور بالی ووڈ فلم گینگ آف واسع پور سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہما قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ہدایت کار انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت‘ کے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار انوراگ کشیپ کےخلاف ان کا گانا چرانے پر مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ نے گانے کا ایک کلپ شیئر کرتےہوئے لکھا ہے کہ ’میں امیت تریودی اور انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کرواؤں گی کیوں کہ انہوں نے میرا گانا چرا لیا ہے‘۔

ہدایت کار انوراگ کشپ نے اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے انتہائی دلچسپ انداز میں لکھا کہ ’ہاہاہا اور میں اس کو کبھی ریلیز نہیں کروں گا۔‘

وزن کم کرنے پر لوگوں نے ڈرگس لینے کا الزام لگایا ، فیصل قریشی

Leave a Reply