فن تعمیر کا عظیم شاہکار… شیش محل

مغل سلاطین نے قلعہ لاہور کے احاطے میں جو 21 یادگاریں تعمیر کروائی تھی ان میں سے ایک عمارت شیش محل ہے ۔ شیش محل کو شہنشاہ شاہ جہاں کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا ۔

یہ لاہور کے شمال مغربی کونے میں واقع ایک عمارت ہے ۔ اس کی تعمیر کا آغاز 1931 میں ہوا جبکہ 1932 میں شیش محل مکمل تعمیر ہو چکا تھا ۔ شیش محل کو ماہر تعمیرات آصف خان نے تعمیر کیا تھا ۔

شیش محل کو سنگ مرمر اور شیشے سے سجایا گیا ہے ۔ 1981 میں یونیسکو نے اسے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔

اردو میں شیش محل کا مطلب ہے شیشے کا محل یا بلوری محل ۔ سفید سنگ مرمر کی دیواروں میں نصب شیشے پر جب سورج کی روشنی پڑتی ہے تو عمارت کا سارا اندرونی حصہ بلوری چمک پیدا کرتا ہے ۔ اسی وجہ سے اس عمارت کو شیش محل کہا جاتا ہے ۔

Leave a Reply