بڑی مصنوعی جھیل

دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل

دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل

دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل “جھیل میڈ ” ہے ۔ یہ جھیل ریاستہائے متحدہ امریکہ میں واقع ہے ۔ جھیل میڈ ایریزونا اور نیواڈا کی ریاستوں میں موجود ہے ۔

میڈ جھیل کا نام امریکی ادارہ برائے بحالی کے کمشنر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ کیونکہ وہ اس جھیل کی تعمیر کے وقت وہاں کے کمشنر تھے ۔

یہ بھی پڑھیں
صحرا میں پائی جانے والی 140 پراسرار جھیلیں

یہ جھیل بنانے کے لئے یہاں کے مقامی قصبوں اور آبادیوں کو یہاں سے منتقل ہونا پڑا ۔ ان میں سب سے مشہور آبادی سینٹ تھامس اور نیواڈا کی آبادی تھی ۔ یہ لوگ 1938 میں اس علاقے کو خیرباد کہہ گئے تھے ۔ جب جھیل کے پانی کی سطح کچھ کم ہوتی ہے تو وہاں ان قصبوں کے آثار نمایاں طور پر نظر آ رہے ہوتے ہیں ۔

Leave a Reply