کراچی: ( ہم دوست نیوز ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جب کہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ۔
آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان دیکھی گئی، 56 پیسے اضافہ کے ساتھ انٹربینک میں امریکی ڈالر 282 روپے اور 85 پیسے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دن کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے اور 29 پیسہ پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس 58 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 8 سو 74 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے ۔